سڈنی سکسرز نے بابراعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کرا دیا

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا۔
بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا جس میں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔
بابر رواں ہفتے بی بی ایل میں شرکت کے لیے سڈنی پہنچے تھے۔
بابر اعظم جن کا قومی جرسی نمبر 56 ہے انہیں، بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے روایت سے ہٹ کرخاص طور پر 3 ہندسوں پر مشتمل ‘056’ جرسی نمبر دیا ہے۔
فرنچائز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نئی جرسی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نئے نمبر کے ساتھ جرسی پہنے دیکھا گیا۔
