سڈنی سانحہ : زخمی حملہ آور پر فرد جرم عائد

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں گرفتار حملہ آور پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ بونڈی بیچ فائرنگ میں زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے حملہ آور پر دہشت گردی سمیت مجموعی طور پر 50 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل سڈنی کے بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جبکہ اس واقعے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق حملے میں ملوث ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ دوسرے حملہ آور کو بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا، جبکہ اس کے بیٹے نوید اکرم کے پاس آسٹریلین شہریت ہے۔

ذرائع کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا، جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا۔

Back to top button