کشمیر کی آزادی کے معتبر نام سید علی گیلانی کوہمیشہ یاد رکھاجائیگا،وزیراعظم

ورزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کا معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر پیغام میں کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کشمیری تحریک کے ایک عظیم رہنما تھے جن کا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر پختہ یقین تھا۔پوری زندگی اس مقصد کے لئے وقف کردی۔کشمیر کے عوام کی آزادی اور انکی خودارادیت کی جدوجہد کے لئے انکی خدمات ھمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
شہبازشریف کاکہنا تھا کہ قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں انکے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔
سابق سینیٹرمشتاق احمد،اہلیہ سمیت گرفتاررضا کاررہا
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔
