شام کا لندن میں سفارتخانہ 12 سال بعد کھول دیا گیا

شام نے لندن میں قائم اپنا سفارت خانہ 12 سال بعد کھول دیا ہے جہاں وزیرخارجہ نے عمارت پر پرچم بھی لہرادیا۔
شام کے وزیرخارجہ اسد الشیبانی نے لندن میں اپنے سفارت خانے پر شام کا نیا پرچم لہرا دیا اور واضح کردیا کہ برطانیہ کے ساتھ معطل ہونے والے سفارتی تعلقات 12 سال بعد بحال ہو رہے ہیں۔
وزیرخارجہ لندن میں برطانیہ کے متعدد عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اسد الشیبانی نے رواں ہفتے صدر احمد الشرع کے ہمراہ امریکا کے دورے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی، احمد الشرع پہلے شامی صدر بن گئے ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی۔
شام میں گزشتہ برس سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد جنم لینے والی حکومت نیا پرچم تیار کیا، جس میں سفید، سیاہ اور سبز رنگ کے ساتھ تین ستارے بنائے گئے ہیں جبکہ شام کا پرانے پرچم دو ستاروں کے ساتھ سفید، سیاہ اور سرخ رنگ پر مشتمل تھا۔
