دوسرا ٹی20،پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو شکست دیدی

پاکستان ویمنز بمقابلہ نیوزی لینڈ ویمنز دوسرا ٹی 20انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 10رنز سے شکست دیدی۔نیوزی لینڈ کی حینن رودئے 31،جورجیا 28رنز بنا سکیں۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹ پر 137رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں پر 127رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 35رنز بنائے۔بسمہ معروف21،ندا ڈار 14رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں۔عالیہ ریاض 32رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان نے 3میچز کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔
