ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نےٹی20ورلڈکپ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریاں سکور کیں اور مجموعی طور پر تین سو سے زائد رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

ٹیم کی قیادت جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ایڈن مارکرم کو سونپی گئی ہے، جب کہ ان کے ہم وطن فاسٹ بولر لنگی این گیڈی  بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی سنجو سیمسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کے ساتھ بھارتی کھلاڑی ایشان کشن، ہاردک پانڈیا اور فاسٹ بولر جسپرت ببمراہ کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

انگلینڈ کےول جیکس اورعادل رشید بھی ٹیم میں جگہ بنانےمیں کامیاب رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور زمبابوے کے موذاربانی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا کے کھلاڑی شیڈلے وین کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

 

Back to top button