ٹی20ورلڈکپ،بنگلہ دیش کادوبارہ آئی سی سی سے رجوع کافیصلہ

بنگلادیش کرکٹ بورڈکے صدر امین الاسلام نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے معاملے پر دوبارہ آئی سی سی سے رجوع کریں گے۔
ڈھاکا میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز اور مشیر کھیل کے درمیان ہونے والے اجلاس کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ بنگلادیش اپنے مؤقف پر بدستور برقرار ہے۔
بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں اور چاہتا ہے کہ اس کے تمام میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں۔
بنگلہ دیشی بورڈ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے 24 گھنٹوں کی مہلت دینا مناسب نہیں، کیونکہ ایک عالمی ادارہ اس طرح کا دباؤ نہیں ڈال سکتا۔
امین الاسلام نے دعویٰ کیا کہ اگر بنگلادیش ورلڈ کپ سے باہر ہوا تو آئی سی سی تقریباً 20 کروڑ ناظرین سے محروم ہو جائے گا، جو اس کے لیے بڑا نقصان ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کو شریک میزبان کہنا درست نہیں بلکہ یہ ایک ہائبرڈ ماڈل ہے، جبکہ آئی سی سی اجلاس میں کچھ باتیں انتہائی حیران کن تھیں۔
