ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کو کتنے مارجن شکست دینا ہوگی؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بدستور قائم رہیں۔
نیوزی لینڈ کی انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں زندہ ہیں۔ اب نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کون سی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی، اس کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ سے ہوگا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کےلیے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی،بصورت دیگر بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کےلیے سری لنکا کو کم از کم 65 رنز سے شکست دینا ہوگی۔ اگر سری لنکا پہلے بیٹنگ کرے تو ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو مطلوبہ سکور 13 اوورز کے اندر حاصل کرنا پڑے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دےدی، پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار
یاد رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔
