T20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلیڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل پالی کیلے میں کھیلے جا رہے سپر ایٹ مرحلے  کے اس  اہم میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے

اس اہم میچ کے دوران بارش کے شدید امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا، لہٰذا اگر میچ مکمل نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

ٹی 20ورلڈکپ سپر 8:پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ،1،1پوائنٹ مل گیا

شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ موسم سازگار رہے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

Back to top button