ٹی20 ورلڈ کپ،انگلینڈ نےنیپال کو شکست دے دی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پانچویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو صرف 4 رنز سے شکست دے دی۔
میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی اننگز میں جیکب بیتھل نے 55 اور کپتان ہیری بروک نے 53 رنز بنائے، جبکہ ول جیک نے 39 اور جوفرا بٹلر نے 26 رنز کا حصہ ڈالا۔
نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ اور نندن یادو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیر ملا اور سندیپ لامیچانے نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
185رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال نے بھرپور مزاحمت کی لیکن 20 اوورز میں وہ 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 180 رنز بنا سکے۔
دیپندرا سنگھ نے 44، روہت پاؤڈیل اور لوکیش نے 39، 39 رنز بنائے۔ آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے، مگر انگلش بولر سیم کرن کی شاندار بولنگ نے انہیں صرف 5 رنز تک محدود رکھا۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیم کرن، جوفرا آرچر اور لیوک ووڈ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
