ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دےدی، پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار

 

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159رنز بنائے۔ گلین فلپس نے 39، ٹم سائفرٹ نے 35، فن ایلن نے 29 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس، ریحان احمد اور عادل راشد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کےبعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید زندہ ہے۔نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کون سی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی،اس کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے میچ کےبعد ہوگا۔

 

پاکستان کو سری لنکا کو  بڑے مارجن سے شکست دے دینا ہوگی، ورنا نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

 

Back to top button