بھارت تیسری بار ٹی20ورلڈکپ کاعالمی چیمپئن بن گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا۔

احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں  نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور  ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

سنجو سیمسن نے46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے21 گیندوں پر  52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز  بنا کر ناقابل شکست  رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، میٹ ہنری اور  رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

256رنزکےہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب ٹم سائفرٹ نے 52  اور  کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم بھارت کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔

بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ بھارت ٹی20 ورلڈکپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 2024 اور 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔ یوں وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔

 

Back to top button