ٹی20ورلڈکپ،بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارتی ٹیم کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،بھارتی ٹیم نے5وکٹوں کے نقصان پر159رنزبنالئے۔
کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کاٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہنا تھا کہ ہم بھارت کے خلاف مقابلے کے لیے تیار ہیں۔آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ہمیں اندازہ ہے کہ اس طرح کی پچز پر کیسے کھیلنا ہے۔
روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے باعث شائقین کرکٹ پرجوش ہیں، اور اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا جارہا ہے۔
بھارت کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہے، جس کے باعث آج ایک بار پھر ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں کے درمیان مصافحہ نہ ہو سکا۔
کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کا استعمال اور اعصاب کا امتحان اور صلاحیتوں کا اظہار ہوگا۔ بھارتی ٹیم کے پاس بیٹنگ کا ہتھیار ہے تو پاکستانی شاہین بولنگ سے وار کریں گے۔
بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے پریشان ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔
