ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اٹلی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 37 ویں میچ میں اٹلی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھاکر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کافی اعتماد ملا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔

Back to top button