T20 ورلڈکپ: زمبابوے اور آئرلینڈ کو اہم کھلاڑیوں کی انجری کے باعث بڑا دھچکا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں زمبابوے اور آئرلینڈ کو اہم کھلاڑیوں کی انجری کے باعث بڑا دھچکا لگا ہے۔
زمبابوے کے تجربہ کار وکٹ کیپر اور بلے باز برینڈن ٹیلر ہیم اسٹرنگ انجری کے سبب ٹورنامنٹ کے باقی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
کپتان سکندر رضا نے آسٹریلیا کے خلاف کولمبو میں میچ سے قبل ان کے ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کی۔ 40 سالہ ٹیلر کو عمان کے خلاف پہلے میچ کے دوران انجری ہوئی تھی، جہاں انہوں نے 31 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے ابھی تک ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا۔
دوسری جانب آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران چوٹ لگی تھی۔ ان کی جگہ 20 سالہ بلے باز سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو عمان اور زمبابوے کے خلاف گروپ میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
