ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

 

 

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 5 وکٹون کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی

Back to top button