ٹی20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈجنوبی افریقا کوشکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں  نیوزی لینڈ نےجنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔مارکو یانسن 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ ایڈن مارکرم 18، ڈی کوک 10، ڈیوالڈ بریوس 34، ڈیوڈ ملر 6، اسٹبز 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے فن ایلن اور ٹم سائفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

33وپنر فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ انہوں نے  گیندوں پر  سنچری بنائی ، جس میں 10 چوکے اور8 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ نے 58 رنز بنائے،راچن وریندرہ 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button