ٹی 20ورلڈکپ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

قذافی سٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔

تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ، نجم سیٹھی اور رمیز راجہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔

پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے بعد ہونی تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کر کے آج کر دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم فی الحال بہترین فارم میں ہے اور توقع ہے کہ ورلڈکپ میں بہترین کھیل پیش کرے گی۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے یہ تقریب جوش و خروش کا باعث بنی جہاں ٹیم کے نئے کٹ کے ڈیزائن اور تیار شدہ معیار کو بھی سراہا گیا۔

Back to top button