ٹی20ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف 15فروری کامیچ کھیلنےکافیصلہ

حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کوٹی20ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف 15فروری کا میچ کھیلنے کی اجازت دیدی ۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے پی سی بی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندوں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی بات چیت کے نتائج کے بارے میں باضابطہ طور پر بریفنگ دی۔

01 4

حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی سی بی کو دی گئی باضابطہ درخواستوں کے ساتھ ساتھ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک سے بات چیت کا جائزہ لیا ہے۔ مذکورہ خط و کتابت میں پاکستان کی زیر قیادت حالیہ چیلنجز کا قابل عمل حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

حکومت پاکستان بی سی بی کے صدر امین الاسلام کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔   ہم برادر ملک بنگلہ دیش کی طرف سے اظہار تشکر کا بڑی گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کرتے ہیں۔  پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

کثیر الجہتی بات چیت و مشاورت کے نتیجے میں حکومت، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو 15 فروری 2026 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے شیڈول فکسچر کے مطابق میدان میں اترنے کی ہدایت کرتی ہے۔

مزید برآں یہ فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ، اس عالمی کھیل کے تسلسل کی حمایت اور اس میں شریک تمام ممالک کی خاطر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم اور پاکستانی عوام "مین ان گرین” کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔  ہمیں یقین ہے کہ ہماری ٹیم کھیل کے جذبے اور قومی فخر سے عالمی سطح پر قومی شان کے لیے میدان میں اترے گی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سری لنکن صدر نے وزیراعظم سے سری لنکا میں ہونے والے پاک بھارت میچ کھیلنے کی درخواست کی۔

سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہئیے، سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش اقدام اٹھایا، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو T20 ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست کردی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں صدر بی سی بی محمد امین الاسلام نے کہا  ’پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ کرکٹ کے فائدے کے لیے 15 فروری کوبھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں‘۔

سری لنکا کے بعد یو اے ای کی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست

ذرائع کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے  پاکستان کرکٹ بورڈ  سے  رابطہ کیا ہے اور  بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنےکے فیصلے  پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے، اماراتی بورڈ  نے کرکٹ کے بہترین مفاد  میں فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل کی فرنچائز ملطان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے بعد پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھر آئے مہمان کو عزت دینی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔

گزشتہ روز آئی سی سی وفد سے ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے اور میچ کھیلنے کا فیصلہ بھی حکومت ہی کرے گی جس کے بعد محسن نقوی نے  وزیراعظم نے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

ذرائع  کے مطابق چیئرمین پی سی سی محسن نقوی نے وزیر اعظم شہبازشریف سے رابط کیا اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بیان اور آئی سی سی کے جواب سے آگاہ کیا، محسن نقوی نے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے رابطوں پر بھی اعتماد میں لیا جس کے بعد وزیراعظم کی طرف سے پاک بھارت میچ سے متعلق جلد باضابط اعلان کیا جائے گا۔

Check Also
Close
Back to top button