T20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کپ ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا گروپ مرحلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب سپر ایٹ مرحلے کے میچز شروع ہونے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان کو سپر ایٹ میں پہنچنے کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ تاہم اگر پاکستان آگے بھی بڑھ گیا، تب بھی گروپ فارمیٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں نہیں ہوں گے۔
ٹی20ورلڈکپ،پاکستانی بیٹرزناکام،بھارت نے61رنزسےشکست دیدی
ایونٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر ایٹ میں کوالیفائی کریں گی، جس کے بعد چار ٹیموں کے دو گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی، جہاں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آ سکتے ہیں۔
پاکستان کیخلاف فتح کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں کیوں لڑ پڑے
سیمی فائنل میں گروپ 1 کی ونر ٹیم گروپ 2 کی رنر اپ ٹیم سے اور گروپ 1 کی رنر اپ ٹیم گروپ 2 کی ونر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ اس طرح پاکستان اور بھارت کا مدمقابل ہونا صرف ناک آؤٹ مرحلے (سیمی فائنل یا فائنل) میں ممکن ہے۔
یاد رہے کہ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ اور فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
