ٹی20ورلڈکپ،پاکستان کوبنگلہ دیش کابھرپورساتھ دیناچاہیے،راناثنا

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلہ دیش کا ساتھ دینا چاہیے۔
رانا ثنااللہ کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ طویل المدتی مفاد اسی میں ہے کہ پاکستان اس معاملے پر بنگلہ دیش کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہو، اگرچہ اس فیصلے سے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور مالی لحاظ سے بھی خسارہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بنگلہ دیش کی حمایت کے مستقبل میں مثبت اور دور رس نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں، یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بھائیوں کی طرح سہارا بن سکتے ہیں۔
سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارت دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔
