ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی تیاریاں روک دی گئیں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو عارضی طور پر روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ لائحہ عمل سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا، جبکہ پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ممکنہ عدم شرکت کی صورت میں متوازی منصوبہ بھی طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے بھارت جا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی پہلے ہی کرا رکھی ہے۔

پاکستان نے بنگلا دیش کی جانب سے سامنے آنے والے سیکیورٹی تحفظات کو جائز اور قابلِ فہم قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے۔

Back to top button