ٹی20ورلڈ کپ ،سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمیبیا کیخلاف جیت کے بعد ایونٹ میں سپر 8 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔12ٹیموں کا سفرختم ہوگیا۔
پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جار ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیمیوں نے حصہ لیا۔جہاں گروپ اسٹیج کے بعد 8 ٹیموں نے سپر 8 مرحلےکیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ 12 ٹیموں کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
البتہ گروپ سٹیج کا آخری میچ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد 21 فروری سے سپر 8 مرحلہ شروع ہوگا۔
سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوےشامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان کا نیوزی لینڈ سےمیچ 21 فروری، انگلینڈ سے 24، سری لنکا سے 28 فروری کو ہوگا۔
