ٹی 20ورلڈکپ سپر 8:پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ،1،1پوائنٹ مل گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
کولمبو میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نےٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں مسلسل بارش کے سبب امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ میچ کا آخری کٹ آف ٹائم 9 بج کر 46 منٹ تھا اور کم از کم 5 اوورز کھیلنا ضروری تھے، تاہم بارش کے باعث میچ اس سے پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا۔
پاکستانی ٹیم میں خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان شامل کیے گئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر کے ساتھ ٹم سیفرٹ، فن ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور لوکی فرگوسن شامل تھے۔
واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے ہوگا۔
