ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شام ساڑھے چھ بجے احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔
ٹی 20ورلڈکپ سپر 8:پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ،1،1پوائنٹ مل گیا
یاد رہے کہ اس مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا، لیکن بارش کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
پاکستان کی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہے۔ اگر پاکستان ایک میچ جیتتا ہے اور ایک میں شکست کا سامنا کرتا ہے تو کوالیفکیشن کا فیصلہ دیگر نتائج پر منحصر ہوگا، جبکہ دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان براہِ راست سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لے گا۔
