ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: یواے ای کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چونتیسویں میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف یو اے ای کی بیٹنگ جاری ہے۔
اس سے قبل دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت سے کرکٹ کے عالمی ایونٹس کی میزبانی واپس لیکر کسی دوسرے ملک کو دیئے جانے کا امکان
پہلے بولنگ کے فیصلے پر ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث وکٹ پر موجود نمی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
دوسری جانب یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرکے وکٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم میں زیادہ لیفٹ آرم بیٹرز کی موجودگی کے باعث ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
