ٹی20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو با آسانی 30 رنز سے شکست دے کر دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ممبئی میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے ردفورڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز سکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ردفورڈ نے 42 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جیسن ہولڈر نے 33، روسٹن چیز نے 34، ہٹ مائر نے 23 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے اوورٹن اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کے 197 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیم کرن 43 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

اس کے علاوہ جوس بٹلر نے 21، فل سالٹ نے 30 جیکب بیتھل نے 33 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی نے 3، روسٹن چیز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، یوں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو با آسانی 30 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

 

Back to top button