ٹی20ورلڈکپ،ویسٹ انڈیزنےسکاٹ لینڈکوشکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

کولکتہ میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹ مائر نے 64 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔183رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 19ویں اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اننگز کے 17ویں اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت سفر نہ کرنے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد سکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

Back to top button