ٹی 20ورلڈکپ: زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اڑتیسویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 62 اور پون رتھنائیکے 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز، گریم کریمر اور بلیسنگ مزارابانی نے 2،2 جبکہ رائن برل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے 13.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔

زمبابوے کے برین بیننٹ 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انہوں نے 48 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ سکندر رضا 45 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کے دوشن ہیمانتے نے دو جبکہ شانکا اور ولینگا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 

Back to top button