مارگلہ ٹریل پر لاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش خطرناک کھائی سے مل گئی

اسلام آباد کے سیاحتی مقام مارگلہ ٹریل نمبر 5 سے گمشدہ 15 سال کے طالب علم کی لاش خطرناک کھائی سے مل گئی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ٹریل 5 سے 15 سالہ طالب علم طہٰ لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرکے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ لاپتہ نوجوان کی تلاش کےلیے شروع کیے گئے آپریشن کے بعد پولیس کو خطرناک کھائی سے لاش ملی، اس حوالے سے ابتدائی طور پر بتایا جاتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاؤں پھسلنے سے خطرناک کھائی میں جاگرا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد تمام ممکنہ پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔

ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس میں آج  نواز شریف کا پارٹی صدر منتخب ہونے کا امکان

پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ طالب علم کی لاش کی نشاندہی فارسٹ اور انوائرمنٹ کے لوگوں نےکی، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ نوجوان طٰہ کی لاش ایک گہری کھائی میں سے ملی ہے۔

نوجوان لاش پیرسوہاوہ اور بری امام کے درمیانے مقام پر گہری کھائی سے ملی جس کے بعد طہٰ کے ماموں نے لاش کی شناخت کرلی ہے، بچے کی واٹر بوتل، موبائل فون اور بیگ لاش کے پاس ہی پڑے ہیں جب کہ موبائل فون بند ہونے کے باعث بچے سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریل 5 پر گیا تھا، تاہم دوستوں سے بچھڑ گیا، جب کہ اس کے دوستوں کی جانب سے گھر فون کرکے پوچھا گیا تھا کہ طٰہ گھر آ گیا یا نہیں۔

Back to top button