تائیوان کا جدید ترین ایف 16طیارہ لاپتہ

تائیوان کا ایف 16 کا جدید ترین ماڈل فائیو (V) طیارہ تربیتی مشن کے دوران لاپتہ ہوگیا، تائیوانی حکام کے مطابق طیارہ تائیوان کی جنوبی ائیر بیس سے اڑان کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عینی شاہدین نے طیارہ سمندر میں گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ طیارے اور پائلٹ کی تلاش کیلئے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب تائیوان نے حادثے کے بعد ایف 16 طیاروں کا تربیتی مشن معطل کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، 20 گرفتار، 6 اہلکار زخمی

 

Back to top button