تاجکستان کے وزیر دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس سے ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔

دونوں جانب سے دوطرفہ دلچسپی کے وسیع امور، خاص طور پر موجودہ عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار اور سطح کو مزید بڑھانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ  کہ پاکستان اور تاجکستان بطور بھائی ممالک دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مثبت طور پر مصروف عمل ہیں۔

وزیر دفاع تاجکستان نے دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور امن کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔

اس سے قبل تینوں مسلح افواج کے ایک دستے نے دورہ کرنے والے مہمان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

 

Back to top button