دوپہر کو قیلولہ کرنادماغ کی صحت کیلئےمفیدقرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ  دوپہر کو مختصر وقت تک قیلولہ کرنے سے دماغ کی سیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ قیلولہ کرنے سے اعصابی خلیات کے درمیان تعلق دوبارہ ترتیب پاتا ہے تاکہ دماغ نئی تفصیلات کو مؤثر انداز سے محفوظ کرسکے۔اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ یہ فائدہ رات کی مکمل نیند سے ہی ہوتا ہے۔

مگر اس نئی تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ دوپہر کی مختصر نیند سے بھی دماغ کو سکون ملتا ہے اور سیکھنے کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار ہو جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ مختصر نیند سے بھی نئی تفصیلات کو محفوظ کرنے کی دماغی گنجائش بڑھتی ہے۔

ہمارا دماغ دن میں مسلسل متحرک رہتا ہے، نئی چیزیں، خیالات اور تفصیلات کا تجزیہ کرتا ہے، اعصابی خلیات کے تعلق کو مضبوط بناتا ہے تاکہ سیکھنے کا عمل مستحکم رہے۔

 

 

 

Back to top button