طلال چوہدری کا عمران خان کو اڈیالہ سے منتقل کرنے کا عندیہ

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوگ اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے،جیل میں قید دوسرے قیدیوں کےلیے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا۔

وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا،وہاں قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ عمران خان فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کر کے دوبارہ اقتدار اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔

سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ عمران خان نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا،اگر فیض حمید نہ ہوتے تو عمران خان وزیراعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔

 

Back to top button