توہین عدالت سے صرف سیاست دانوں کو نشانہ نہ بنایا جائے

ن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری کا توہین عدالت کے حوالے سے کہنا ہے کہ توہین عدالت سے صرف سیاست دانوں کو نشانہ نہ بنایا جائے، توہین عدالت کا قانون پوری دنیا میں ختم ہوچکا ہے اس کی زد میں صرف سیاست دان ہی کیوں آتے ہیں؟
سینیٹر طلال چوہدری نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اگر آپ سسلین مافیا، گاڈ فادر اور پراکسی جیسے الفاظ کہیں گے تو کوئی برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے انہیں پیغام بھجوایا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دینے پر انہیں پارلیمنٹ میں جانے دیا جائے گا ورنہ جیل بھیجا جائے گا۔
190ملین پاؤنڈ ریفرنس،مزید 2گواہوں کے بیانات پرجرح مکمل
بانی پی ٹی آئی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی سزاؤں کو روکنے کےلیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ شاید اس طرح اسٹیبلشمنٹ یا حکومت دباؤ میں آجائے گی اور ان کے تمام گناہ معاف ہوجائیں گے اور انہیں وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا مگر یہ دن گزر چکے ہیں۔ عمران خان تکنیکی بنیادوں کے پیچھے نہ چھپیں، وہ اب اس سسٹم کا حصہ ہیں کسی قسم کی بلیک میلنگ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا
