طالبان حکومت نے کابل، پکتیا اور قندھار میں پاکستانی فورسز کی بمباری کی تصدیق کردی

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل، پکتیا اور قندھار میں پاکستانی فورسز کی بمباری کی تصدیق کردی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے کی نوعیت اور ممکنہ جانی نقصان کی فوری تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

پاک فضائیہ کا ہدف افغان فوجی تنصیبات اور TTP کے ٹھکانے

رپورٹس کے مطابق پکتیا صوبے میں طالبان کے منصوری کور پر دو مرتبہ بمباری کی گئی، جبکہ قندھار میں بھی رات کے وقت فضائی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔

کچھ افغان میڈیا اداروں کا دعویٰ ہے کہ قندھار کے آسمان میں رات 12 بجے کے بعد ایک پاکستانی طیارہ پرواز کرتا دیکھا گیا، لیکن اس حوالے سے کسی سرکاری ذرائع نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان کی جنگ کی بنیادی وجہ کیسے بنی؟

حکام نے کہا ہے کہ صورتحال کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Back to top button