ہرچیزسکینڈہینڈاستعمال کرنیوالی خاتون کے چرچے

ہر چیز سیکنڈ ہینڈ استعمال کرنے والی کفایت شعارچینی خاتون کے سوشل میڈیا پرچرچے سامنے آ گئے۔

شنگھائی سے تعلق رکھنے والی26 سالہ شو یاگی گزشتہ 7 برسوں سے بہت زیادہ کفایت شعاری سے زندگی گزار رہی ہے اور صرف سیکنڈ ہینڈ اشیا جیسے تولیے، صابن اور لپ اسٹک استعمال کرتی ہے۔وسائل کی بچت کرناان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ان کے والدین چیزوں کو خرچ کرنےکےحوالے سے بہت زیادہ باشعور تھے۔

خاتون نےمزید بتایا کہ ‘وہ کبھی پانی ضائع نہیں کرتےاورکبھی بھی مفت دی جانے والی غیر ضروری اشیا قبول نہیں کرتے’۔

اب شو یاگی بھی اپنی زندگی بہت زیادہ کفایت شعاری سے گزار رہی ہیں اور ہمیشہ سیکنڈ ہینڈ اشیا استعمال کرتی ہیں۔فرنیچر،کپڑے، پودے، لپ اسٹک اور متعدد دیگر اشیا پرانی استعمال کرتی ہیں جبکہ کچن کےکچرے کو پودوں کی کھاد کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

ابتدا میں انہیں سیکنڈ ہینڈ تولیوں کا استعمال عجیب لگتا تھا مگر اب انہیں اس کی عادت ہوگئی ہے۔

Back to top button