خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی باتیں نئی نہیں: شیخ وقاص اکرم

 

 

 

 

مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی گورنر راج کی باتیں ہوتی تھیں۔خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں نئی نہیں۔اگر یہ لوگ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو کرکے دیکھ لیں۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کئی بار گورنر فیصل کریم کنڈی نے خود کہا، وفاقی وزراء بھی کہتے رہے ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں،یہ ایک وزیر اعلیٰ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں۔

 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج دوبارہ کسی ایجنڈے کے تحت یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے،اگر وزیرِ اعلیٰ کے خلاف منشیات یا دیگر الزامات متعلق ثبوت ہیں تو ثابت کریں،اگر یہ ایسے الزامات لگارہے ہیں تو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو ہتک عزت کا دعویٰ کرنا چاہیے،صوبے کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ زیر غور ہے: وزیر مملکت برائے قانون

شیخ وقاص اکرم نےکہا کہ اگر کسی پارٹی کے مینڈیٹ کو چھینیں گے تو یہ مناسب نہیں ہوگا،اگر یہ لوگ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو کر کے دیکھ لیں۔

 

Back to top button