صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق باتیں افواہیں ہیں : یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دے دیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے کیا تھا اور اگر سی ای سی چاہے تو یہ فیصلہ واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ صدر آصف زرداری کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق تمام چہ مگوئیاں بے بنیاد ہیں۔
یوسف رضا گیلانی میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری، 13 کیسز میں کلین چٹ مل گئی
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ میگا کرپشن کیس کے 9 مقدمات میں بری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل میں مجموعی طور پر 26 مقدمات قائم کیے تھے، جن میں سے 9 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
