شاہ محمود کے اتحادیوں سے رابطےتیز،پرویزالٰہی سے ملاقات طے

حکومت نےوزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم پر ووٹنگ سے قبل اپنی اتحادی جماعتوں سے رابطے بڑھا دیئے ہیں ، اور اس سے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرگرم ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،
اور ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔جس کے تحت شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک کے ہمراہ ہفتہ کی دوپہر 2 بجے لاہور میں پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے، اور انہیں وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام چودھری برادران تک پہنچائیں گے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،وزیراعظم عمران خان پر50 ہزارروپے جرمانہ عائد
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر فروغ نسیم، وفاقی وزیر امین الحق، جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم رہنمائوں کو وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔انکا کہنا تھاایم کیو ایم نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے،خیرسگالی کاپیغام لےکر ایم کیوایم پاکستان کے پاس گئے تھے اور وہ پیغام تھا کہ آپ ہمارےدوست ہیں ساتھ چلتےرہیں گے۔ ایم کیوایم وفد کے ساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی اور ہماری اتحادی جماعت سےملاقات مثبت اورمفید رہی ہے جبکہ وفد میرا پیغام ایم کیوایم پاکستان قیادت تک پہنچائےگا۔
