ترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

ترین گروپ کی جانب سے پنجاب کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے. میڈیا ذرائع کا بتانا ہے کہ ترین گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کے مطالبے پر بدستور قائم ہے جس کے پیش نظر انہوں نے پنجاب کابینہ اجلاس کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ترین گروپ کے وزرا اور مشیروں نے شرکت نہیں کی،
پی ٹی آئی کے 27 مارچ کے جلسے کی جگہ تبدیل
اور اجلاس کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا. اس حوالے سے ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں ترین گروپ کے وزراء نے شرکت نہیں کی. ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ مائنس عثمان بزدارمطالبے پر اب بھی قائم ہے. جب تک عثمان بزدار کو ہٹایا نہیں جاتا ان کے رویے میں تبدیلی نہیں آئے گی. واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومتی جماعت کے وزراء ترین گروپ کو منانے کی کوشش کر چکے ہیں جس پر انہوں نے مائنس بزدار کا مطالبہ کیا تھا. ترین گروپ کے اراکین نے عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کو مائنس بزدار کے مطالبے کے ساتھ مشروط کیا تھا.
