پولیس اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے : بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امن و امان کےلیے موجود پولیس اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔
بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں پر حملےکی مذمت کی اور کہا ہےکہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کےکٹہرے میں لایا جائے۔
اس حوالے سےانہوں نے اپنےبیان میں کہاکہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہوں۔
بشری بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیروپوائنٹ پہنچ گیا
علاوہ ازیں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نےکہاکہ شر پسندوں نےقانون کی حکمرانی کو روندا،شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کےلیے دعا گو ہوں۔
واضح رہےکہ سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھادی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور 1 شہری جاں بحق ہوگیا۔