طارق فضل چوہدری کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ12 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے،تحریک انصاف مذاکرات کےلیے سنجیدہ تجاویز لے کر سپیکر ایاز صادق کے دفتر آجائے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کاکہنا تھاکہ وہ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر پی ٹی آئی کے پرانے لوگوں سے بھی بات کرنے کےلیے تیار ہیں تاہم ان کے پاس مینڈیٹ ہونا چاہیے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی اختیارات محمود خان اچکزئی کو دیے ہیں لیکن علیمہ خان کہتی ہیں جو مذاکرات کی بات کرےگا اس کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں ہے۔