ٹیٹوبنوانے سے کونسی خطرناک بیماری ہوگی؟ماہرین نے بتادیا

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم پر ٹیٹو بنوانا لمفوما کے خطرات 21 فی صد تک بڑھا دیتا ہے۔
لمفوما خون کے کینسر کی ایک ایسی قسم ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے۔دنیا میں بڑھتی مقبولیت کے ساتھ ٹیٹو بڑے پیمانے پر خطرناک لمفوما کے واقعات میں اضافے کا سبب بنتے جا رہے ہیں۔سوئیڈن کی لُنڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے ٹیٹو اور لمفوما کے درمیان تعلق جاننے کے لیے دونوں عوامل کا مشاہدہ کیا۔
جاوید ہاشمی کی مولانا کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کرنے کی یقین دہانی
جامعہ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف کرسٹل نیلسن کا کہنا تھا کہ مطالعے کے لیے محققین نے لمفوما (لمفٹک سسٹم کے کینسر) میں مبتلا افراد کی نشان دہی کی اور ان کا موازنہ ایسے افراد سے کیا جن کو یہ بیماری نہیں تھی۔
تحقیق میں شریک افراد نے طرز زندگی کے عوامل کے متعلق ایک سوالنامہ پُر کیا جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ آیا ان افراد نے ٹیٹو بنوائے ہیں یا نہیں۔
