ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکے ہیں، بس سوئچ آن کرنا ہے

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکے ہیں، بس سوئچ آن کرنا ہے۔

شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم نوٹس نہیں دیں گے، ٹیکس نادہندگان کو بتائیں گے کہ ان کی آمدنی کتنی ہے؟

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر وہ اس منصب پر رہے تو نہ صرف سب کو انکم ٹیکس بلکہ سیلز ٹیکس بھی دینا پڑے گا، ہم سہولت دیں گے لیکن ٹیکس تو دینا ہی پڑے گا۔

عمران خان پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتے

شوکت ترین نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے، آپ ٹیکس دیں پھر حکومت کا احتساب کریں، چند ہفتوں میں بغیر نوٹس کے ٹیکس نادہندگان کے پاس ایف بی آر پہنچ جائے گی۔

Back to top button