نان فائلرز پرپابندیوں کیلئے ٹیکس لاترمیمی بل پیش
نان فائلرز پر پابندیوں کےحوالے سےقومی اسمبلی میں ٹیکس لاء ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔
قومی اسمبلی میں پیش کیےگئےٹیکس لاء ترمیمی بل25-2024 کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
مجوزہ ترمیم کےمطابق نان فائلرزپر800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پرپابندی ہوگی، نان فائلرزمخصوص حدسےزیادہ جائیداد نہیں خریدسکیں گے، نان فائلرزپر مخصوص حد سے زیادہ شیئرز کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی، نان فائلربینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے،نان فائلرز ایک حد سےزیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کرسکیں گے۔
مجوزہ ترمیم کےمطابق نان فائلرز کو موٹرسائیکل،رکشااورٹریکٹرخریدنے کی اجازت ہوگی۔
ترمیم کےمطابق غیررجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، غیررجسٹرڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کرسکیں گے، غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی اور کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی، ایف بی آر جن لوگوں کےنام کی لسٹ جاری کرےگاان کے اکاؤنٹس منجمدکیے جائیں گے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانےپربینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، ایسے افراد پر پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی،سیلز ٹیکس رجسٹریشن کےدودن بعد اکاؤنٹس غیرمنجمدکیے جائیں گے،اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کے لیے چیف کمشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی۔
اس کے علاوہ فائلر کےوالدین، بیوی اور25 سال تک کی عمرکے بچے فائلر تصور ہوں گے۔
مذکورہ بالا پابندیوں کا اطلاق وفاقی حکومت کےنوٹیفکیشن کےبعد ہوگا۔