5لاکھ ٹن چینی کی درآمدپرٹیکس چھوٹ مل گئی

وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے پیش نظر 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نجی شعبے کو 30 ستمبر 2025 تک درآمد کی جانے والی چینی پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، درآمدی چینی پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کم کر کے 0.25 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ 3 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ملکی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا، جس کی ایک بڑی وجہ بڑے پیمانے پر چینی کی برآمد تھی۔ اب حکومت درآمد کے ذریعے قلت کو پورا کرنے اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
