پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ میں  کیا مہنگا ہو ا اور کیا سستا ؟

پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ میں  کیا مہنگا ہو ا اور کیا سستا  ہوا؟

پنجاب کا آیندہ  مالی سال کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ۔اس بجٹ کی خاص بات یہ کہ پنجاب حکومت نے ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کااضافے کا فیصلہ کیا ہے بجٹ میں  کیا مہنگا ہو ا اور کیا سستا  ہوا ۔۔عوام کی زندگی پر بجٹ کے کیا اثرات ہوں گے ۔

 بجٹ میں  ایک ہزار سی سی  گاڑی پر 20 ہزار تک یک مشت ٹیکس نافذ ہو گا۔

کان کنی پر ایک ٹن ریت نکالنے پر پانچ روپے سے 50روہے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پانچ مرلہ تک پراپرٹی ٹیکس سے مستثنی ہے ۔

وکالت نامہ پر فیس میں اضافہ کیا گیا ہے وکالت نامہ پر فیس ایک روپے سے بڑھا کر سو روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں دیہی معشیت کو فروغ دینے کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔دیہی معشیت سے منسلک کاروبار ہر ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ جبکہ بجٹ کے تحت بورڈ آف ریونیو سے چھ فیصد اضافہ کے ساتھ 105ارب روپے محکمہ ایکسائز سے 25فیصد اضافہ سے 57ارب روپے  محصولات کی وصولی کی جائے گی

وفاقی وزیر داخلہ کی چینی شہریوں کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کی ہدایت

۔پنجاب ریوینیو اتھارٹی سے 25 فیصد اضافے کے ساتھ 300ارب روپے محصولات ہوں گے۔

تاجروں اور صنعتکاروں نے پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ سے معشیت کو فروغ ملے گا۔

Back to top button