طیب اکرام ایف آئی ایچ کے دوسری بار صدر منتخب

پاکستان کے طیب اکرام کا ایک اور اعزاز،، طیب اکرام ایف آئی ایچ کے دوسری بار بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے، 9 نومبر کو باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدارت کے انتخاب کےلئے ڈیڈ لائن تک کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔طیب اکرام نے ایف آئی ایچ کے دوسری بار صدر منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

طیب اکرام کا دوسری بار صدر ایف آئی ایچ منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان 9نومبرمیں ہوگا۔ایف آئی ایچ  کانگریس کے مسقط میں ہونے والے اجلاس میں طیب اکرام کے صدر بننے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان جونئیر ایتھلیٹکس ٹیم کا چنائی میں ٹریننگ سیشن

ایف آئی ایچ کے 2022 میں دو سال کےلئےصدر کے انتخاب میں طیب اکرام نے بلجئیم کے مارک کونڈرم کو 47 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

Back to top button