ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہیں جائے گی : بنگلادیش کرکٹ بورڈ

 

 

 

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کے باعث ٹی20 ورلڈکپ کےلیے بھارت نہ جانے کا اعلان کردیا ہے۔

بنگلادیش کے مشیر امورِ نوجوانان و کھیل آصف نذرل نےکہا ہےکہ اس معاملے میں مؤقف تبدیل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،ورلڈکپ کے میچز کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے۔

آصف نذرل کا کہنا تھاکہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جانب سے میچز کے مقام میں تبدیلی کی درخواست پر منصفانہ رویہ اختیار نہیں کیا۔ سکیورٹی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں اور عالمی گورننگ باڈی سے انصاف کی توقع برقرار ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کےلیے اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ کرنےکا فیصلہ کرتےہوئے بنگلادیش کو بھارت میں کھیلنے یا ایونٹ سے باہر ہونے کا آپشن دیا تھا۔

Back to top button